آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کیلئے نئے فارمیٹ اور سپر 7 راؤنڈ کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2027 کے لیے نئے فارمیٹ اور ‘سپر 7’ راؤنڈ کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایڈنبرگ میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے بعد سال 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ایک نیا فارمیٹ متعارف کرایا ہے، جو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں کل 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، لیکن اس بار گروپ اسٹیج سے پہلے ایک ‘سپر سیریز’ اور سیمی فائنل سے پہلے ایک نیا ‘سپر 7’ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
آئی سی سی کے مطابق رینکنگ میں 12ویں سے 14ویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں پہلے سپر سیریز راؤنڈ کھیلیں گی، جس میں سے صرف ایک ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی، جس کے بعد اصل ٹورنامنٹ 12 ٹیموں کے درمیان شروع ہوگا، جو 2 گروپس میں تقسیم ہوں گی۔
دونوں گروپس کی بہترین 3، 3 ٹیمیں اور ان کے بعد سب سے بہتر رینکنگ والی ایک ٹیم ملا کر کل 7 ٹیمیں سپر 7 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں سے ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کریں گی۔
آئی سی سی نے اس سے قبل ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک محدود کر دی تھی لیکن 2021 کے فیصلے کے مطابق اب دوبارہ 14 ٹیموں کو ورلڈ کپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاہم اس نئے فارمیٹ کا مقصد ابتدائی میچوں کو زیادہ تزویراتی اور دلچسپ بنانا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












