وزیرستان کے احسن محسود نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

وزیرستان کے احسن محسود نے تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو ہرا کر عالمی سطح پر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع وزیرستان سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی احسن محسود نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
احسن محسود نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : 3 سال بعد بیرونِ ملک پاکستان کی پہلی ٹیسٹ فتح، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز 1-1 سے برابر
چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے میں احسن محسود کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی سے ہوا، جسے انہوں نے اپنی بہترین تکنیک اور حکمت عملی سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں انہوں نے سری لنکا کے کھلاڑی کو چت کرتے ہوئے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا اور سبز ہلا لی پرچم لہرایا۔
عالمی سطح پر اس بڑی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن محسود نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور پاکستانی قوم کی محبت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیرستان جیسے دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں موجود باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے لیے مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مزید نوجوان ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












