ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ورلڈ کپ فاتح کپتان اور 8 بار بالن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ارجنٹائن کے 39 سالہ معروف اور تاریخی فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کھیل کی دنیا کو افسردہ کر دیا ہے۔
2022 کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کرنے والے اور 8 بار بالن ڈی اور ایوارڈ حاصل کرنے والے میسی نے ارجنٹائن کی جانب سے سب سے زیادہ 207 میچز کھیل کر 125 گول داغے، جو ایک قومی ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 6 مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو الوداع کہہ گئے
سوشل میڈیا پر اپنے ایک جذباتی پیغام میں میسی نے لکھا کہ یہ ایک ایسا فیصلہ تھا، جس نے ان کے دل کو شدید تکلیف پہنچائی ہے اور یہ درد اب بھی برقرار ہے، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اب الگ ہونے کا مناسب وقت آ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک کی جرسی کے لیے میدان میں اپنا سب کچھ نچھاور کیا تاکہ عوام کو خوشیاں اور فخر فراہم کر سکیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے راستہ ہموار کریں۔
رواں سال کے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 1-0 کی شکست نے میسی کے اختتامی سفر کو ادھورا بنا دیا، تاہم 2005 میں کیریئر کا آغاز کرنے والے اس عظیم کھلاڑی نے 2021 اور 2024 کے کوپا امریکہ ٹرافیوں سمیت 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں فتح حاصل کر کے فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام ڈیاگو ماراڈونا کے ساتھ سنہری حروف میں درج کرا لیا ہے۔
میسی نے اپنے مرحوم والد خورخے کی یاد کا ذکر کرتے ہوئے بھی دل کی بات شیئر کی۔ فی الوقت وہ امریکی کلب انٹر میامی سے منسلک ہیں اور ان کا کلب کے ساتھ معاہدہ 2028 تک برقرار رہے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












