مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ راجا نے سونے کا تمغہ جیت لیا

پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے حمزہ راجا نے سوئزرلینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اور پرو کارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
باڈی بلڈنگ کی دنیا میں پاکستان نے ایک عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ سوئزرلینڈ میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ کے تحت منعقدہ مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں پاکستان کے باڈی بلڈر حمزہ راجا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔
حمزہ راجا نے نہ صرف اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف پی سی بی کی تحقیقات کا آغاز، موبائل فونز قبضے میں لے لیئے گئے
چیمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر حمزہ راجا کو آئی ایف بی بی پرو کارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی حمزہ راجا کسی بھی عالمی مقابلے میں مجموعی ٹائٹل کے ساتھ پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے ہیں۔
پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے 26 ممالک کے نامور ایتھلیٹس کو مات دے کر یہ عالمی کامیابی حاصل کی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












