پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

پاکستان میں اے آئی انقلاب کا آغاز، حکومت کا نوجوانوں کیلئے ’اے آئی سیکھو‘ پروگرام متعارف

20 اپریل, 2026 11:36

حکومت پاکستان نے ملک میں مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کی تشکیل کے لیے ’اے آئی سیکھو‘ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد لاکھوں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کر کے عالمی مارکیٹ سے جوڑنا ہے۔

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت ملک میں مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں ’اے آئی سیکھو 2026‘ کے عنوان سے ایک بڑے قومی پروگرام کی بنیاد رکھی ہے، جس میں عالمی ادارے گوگل، ٹیلی نار پاکستان اور انووسٹا کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ٹولز سکھانا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر معاشی مواقع حاصل کر سکیں۔

اس پروگرام کے تحت شرکاء کو نیشنل انکیوبیشن سینٹرز، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ساتھ براہِ راست جوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی عسکری قیادت کو خراج تحسین، والہانہ محبت کا اظہار، خصوصی دعائیں

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اس حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ متعارف کروا کر ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ایک واضح روڈ میپ دے دیا ہے۔ پہلی بار پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے، جس کا ہدف دس لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

وزیر آئی ٹی کے مطابق اس پروگرام میں صرف آئی ٹی کے ماہرین ہی نہیں بلکہ نان ٹیک افراد کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے ثمرات ہر شہری تک پہنچیں۔

گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد ڈیولپرز کو نئی مہارتیں سکھائی جائیں گی اور انہیں عالمی معیار کی سرٹیفیکیشنز اور عملی تربیت دی جائے گی تاکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا نمایاں مقام بنا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔