آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل انقلاب، فور جی سروس کا آغاز

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی دشوار گزار وادی اشکومن اور ضلع غذر کے دیگر علاقوں میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی سے مقامی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو جدید ترین ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کرنے کے اپنے عزم کی تکمیل میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ادارے نے وادی اشکومن، سانڈی اور ضلع غذر کے انتہائی دشوار گزار اور بلند و بالا پہاڑی راستوں کے باوجود ان علاقوں میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد دور افتادہ علاقوں کے شہریوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کرنا ہے، جو بڑے شہروں کے مکینوں کو میسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی آئی ٹی کمپنی کی بڑی کامیابی، تنزانیہ میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس شروع کر دی
ان علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی محض ایک تکنیکی سہولت نہیں بلکہ مقامی ترقی، تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
مقامی شہریوں اور طلبہ نے اس سہولت کی فراہمی پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اپنے گاؤں میں رہ کر ہی پوری دنیا سے جڑے ہوئے ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کے قیام سے انہیں آن لائن تعلیم اور تحقیق میں بے پناہ مدد ملے گی، جبکہ اساتذہ کے لیے بھی جدید تدریسی مواد تک رسائی آسان ہو جائے گی۔
مقامی کاروباری افراد کا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کے باعث علاقے میں سیاحت اور مقامی مصنوعات کی تشہیر میں بہتری آئے گی، جس سے معاشی خوشحالی آئے گی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












