ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

یوم القدس پر ریلیاں ماضی کے مقابلے میں زیادہ اہم ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

28 مارچ, 2025 16:03

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیاں ماضی کے مقابلے میں زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ یوم القدس کی ریلیاں ہمیشہ ایرانی قوم کے لئے باعث فخر رہی ہیں اور اس بات کی علامت ہیں کہ کس طرح ایران اپنے بنیادی سیاسی مقاصد کے لئے پرعزم ہیں اور فلسطینی کاز کے لئے اپنی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوتے۔

سپریم لیڈر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الللہ خامنہ ای نے یہ بھی فرمایا کہ یوم القدس کے موقع پر اس سال کی ریلیاں زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقوام اور اسلامی نظام سے واقف افراد ایرانی قوم کے حامی ہیں لیکن بعض حکومتیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی مخالف ہیں، ایرانی قوم کے خلاف پروپیگنڈا کر کے یہ تاثر پیش کرنا چاہتی ہیں کہ ایرانی قوم کے اندر تقسیم اور کمزوری پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں جمعتہ الوداع ادا، یوم القدس پر شہر شہر ریلیاں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ یوم القدس کی ریلیاں ان تمام جھوٹوں کی نفی کریں گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال کی ریلیاں بہترین اور شاندار ترین مظاہروں میں سے ہوں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔