ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا

28 مارچ, 2025 11:51

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے کے حوالے سے خط کا جواب دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی صدر کے خط کا جواب عمان کے توسط سے بھیجا گیا ہے، ایران نے خط میں دباؤ میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط سے متعلق اپنا موقف تفصیلی سے بیان کیا، تہران جوہری پروگرام پر امریکا سے بلواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کیساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا دو ٹوک مؤقف

ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ایرانی قیادت کو خط ارسال کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں کیونکہ یہ ایران کے مفاد کے لیے بہتر ہے، ہمیں کچھ کرنا ہوگا ایک اور جوہری ہتھیار نہیں بننے دے سکتے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔