برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، برطانوی وزیرِاعظم

برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، برطانوی وزیرِاعظم
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ کے مفاد میں ہو تو یورپی یونین کے ساتھ قریبی اقتصادی ہم آہنگی پر غور کیا جا سکتا ہے۔
سر کیئر اسٹارمر نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ لیبر پارٹی کے بنیادی وعدوں پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کے مطابق مستقبل میں یورپ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کسٹمز یونین کے بجائے سنگل مارکیٹ کو ترجیح دینا ملک کے مفاد میں ہوگا، تاکہ امریکہ اور بھارت کے ساتھ کیے جانے والے تجارتی معاہدے متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی اپنے انتخابی منشور کے وعدوں پر قائم ہے، اور نہ تو یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ یا کسٹمز یونین میں دوبارہ شمولیت ہوگی اور نہ ہی آزادی نقل و حرکت کی بحالی پر غور کیا جا رہا ہے۔
سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے یہ بہتر ہے کہ وہ کسٹمز یونین کی بجائے سنگل مارکیٹ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی پر توجہ دے، کیونکہ موجودہ تجارتی معاہدوں سے دستبرداری ملک کے مفاد میں نہیں ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












