جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

اگر ٹرمپ نے ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی کوشش کی تو ایران کا ردعمل شدید تر ہوگا؛ علاالدین بروجردی

05 جنوری, 2026 12:02

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ماضی کی غلط پالیسیوں کو دوبارہ اپنانے کی کوشش کی تو ایران پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مؤثر ردعمل دے گا۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے رکن علاالدین بروجردی نے کہا کہ ٹرمپ کو یہ حقیقت ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے جھکنے والا ملک نہیں۔

ان کے مطابق اگر امریکہ نے اشتعال انگیز رویہ اختیار کیا تو خطے میں امریکی مفادات کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

علاالدین بروجردی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع اور قومی وقار کے تحفظ کو اپنا مسلمہ حق سمجھتا ہے، اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ بیان یا اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو ایران کے خلاف نامناسب زبان اور رویے سے اجتناب کرنا چاہیے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔