جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

دشمن طاقت کے سامنے نرمی نہیں، استقامت ہی سلامتی کی ضمانت ہے؛ سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مشیر

05 جنوری, 2026 14:30

جیرفت: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں نرمی، تذبذب اور پسپائی اختیار کرنے سے نہ صرف سلامتی حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس سے دشمن کی جارحانہ پالیسیوں اور دباؤ میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

سپاہ قدس کے سابق شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل نقدی نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مضبوط موقف، استقامت اور بروقت سخت ردعمل ناگزیر ہے، جبکہ دشمن طاقت کے سامنے لچک دکھانا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن، لبنان، فلسطین اور دیگر مزاحمتی محاذوں کی مثالیں اس حقیقت کو واضح کرتی ہیں کہ جہاں مزاحمت کی گئی وہاں دشمن کو پیچھے ہٹنا پڑا، جبکہ کمزوری، شک اور تاخیر نے شکست کو جنم دیا۔

ایرانی عسکری مشیر نے امریکہ کے 2025 کے قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خود واشنگٹن نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکی حکمتِ عملی گزشتہ دہائیوں میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے عراق اور افغانستان میں ہزاروں ارب ڈالر خرچ کیے، مگر کسی واضح کامیابی کے بجائے خطے کی عوام میں امریکا کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں امریکی افواج کو بالآخر ان ممالک سے انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔