جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

امریکا اور اسرائیل سافٹ وار کے ذریعے ناکام ہوں گے، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

05 جنوری, 2026 09:33

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے مشیر حسین طائب کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف عسکری محاذ پر ناکامی کے بعد اب نرم جنگ (سافٹ وار) کے حربے استعمال کر رہے ہیں، تاہم ایرانی عوام اس میدان میں بھی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

حسین طائب نے تبریز میں قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کارگر ثابت نہیں ہو سکتی، اسی لیے اس نے اپنی توجہ فکری، ثقافتی اور سماجی محاذ کی جانب منتقل کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی ریاست میدانِ جنگ میں شکست کھانے کے بعد سافٹ وار کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگر ایرانی قوم کی بصیرت اور اتحاد اس راستے میں بھی بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انقلابِ اسلامی کے باایمان رہنماؤں اور مجاہدین نے ہر قسم کی جنگ میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

حسین طائب نے دشمن کے داخلی اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ براہ راست تصادم سے گریزاں ہے اور خطے میں نئی نسلوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ صیہونی حکومت فوری فوجی کارروائی کی حامی ہے۔ ایرانی عوام کا اتحاد اور شعور دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔