قومی سلامتی سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی: چیف جسٹس آف ایران

قومی سلامتی سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی: چیف جسٹس غلام حسین محسنی
ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی، انتشار اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے حالیہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں اور تشدد و تخریب میں ملوث عناصر کے درمیان واضح فرق رکھتا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عوامی سلامتی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت جواب دیا جائے گا اور عدالتی ادارے اس حوالے سے کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی، معاشی مشکلات اور قومی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے خلاف گزشتہ نو روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ایچ آر اے این اے (HRANA) کے مطابق مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












