بحرین نے ایران کی حمایت کے الزام پر 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین کی جانب سے 69 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے عمل کو اجتماعی سزا اور سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بحرین میں اپوزیشن اور سیاسی مخالفین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے اور حکومت نے 69 افراد سمیت ان کے اہل خانہ کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد پر مخاصمانہ ایرانی اقدامات کی ستائش کرنے اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ کی جانب سے تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کو قزاقی قرار دے دیا
یہ اقدام ایک نئے صدارتی حکم نامے کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس میں شہریت سے متعلق فیصلوں کو عدالتی دائرہ اختیار سے نکال کر انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے، یعنی اب متاثرہ افراد ان فیصلوں کو عدالت میں چیلنج نہیں کر سکیں گے۔
الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی نے اس فیصلے کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں خواتین اور معصوم بچوں تک کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کہ ایک سول قتل کے مترادف ہے۔
رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے بحرین میں اندرونی بے چینی بڑھی ہے اور حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قوانین نافذ کر دیئے ہیں، جن میں غداری کے الزام پر سزائے موت تک شامل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












