صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات میں کسی جلدی کا شکار نہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن امریکہ کسی بھی صورت میں جلدی میں کوئی برا معاہدہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضح کیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے لیے امریکی عوام اور قومی سلامتی سب سے مقدم ہے اور ایران کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پیشرفت اسی معیار پر پرکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران تباہی کے دہانے پر ہے، ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے گڑگڑا رہا ہے، ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ اس وقت بھی ایرانیوں کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں مصروف ہے، لیکن صدر ٹرمپ کا یہ پختہ عزم ہے کہ وہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر کوئی بھی معاہدہ نہیں کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ محض معاہدہ کرنے کی خاطر کسی ایسے ناقص یا برے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے، جو مستقبل میں امریکی مفادات کے خلاف ہو۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











