جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات میں موسم کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا اعتراف

30 اپریل, 2026 09:45

سی آئی اے کے ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کئی دہائیوں سے موسم کو کنٹرول کرنے اور اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کے مطابق موسم کی تبدیلی اب محض کوئی تصوراتی کہانی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ ‘آپریشن پوپائی’ کے تحت امریکی فوج نے ویتنام، کمبوڈیا اور لاؤس میں مون سون کے سیزن کو مصنوعی طور پر 30 سے 45 دن تک طویل کر دیا تھا تاکہ جنگی مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

اس کارروائی کو 54ویں ویدر ریکونیسنس اسکواڈرن نے انجام دیا تھا۔ یہ حکم اس وقت کے امریکی صدر ایل بی جے نے ذاتی طور پر جاری کیا، جنہوں نے اپنی ایک تقریر میں فخریہ طور پر کہا تھا کہ ‘جو موسم کو کنٹرول کرتا ہے، وہ دنیا کو کنٹرول کرتا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور ایران کی مزاحمتی معیشت کے سامنے امریکی پابندیاں ناکام ثابت

اسی طرح 1956 سے جاری ‘پروجیکٹ اسٹورم فیوری’ کا مقصد سمندری طوفانوں کو اپنی مرضی سے کمزور کرنا یا ان کا رخ موڑنا تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اب امریکہ کی 30 ریاستوں نے موسم کی تبدیلی سے متعلق قانون سازی شروع کر دی ہے یا اس پر پابندی لگانے کی تجاویز دی ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سب صرف ایک وہم ہے تو پھر ان پر پابندی لگانے کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ ان دستاویزات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حالیہ برسوں میں آنے والے غیر معمولی سیلاب، خشک سالی اور طوفان محض قدرتی نہیں بلکہ کسی بڑی جنگی حکمت عملی کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔