جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

لندن میں ایران کے خلاف من گھڑت میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے، ایرانی سفارت خانہ

01 مئی, 2026 09:23

برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے نے لندن میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت میڈیا مہم قرار دیا ہے۔

لندن میں قائم ایرانی سفارت خانے سے جاری بیان میں برطانیہ کے میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے پرتشدد واقعات کو ایران سے جوڑنا ایک سوچی سمجھی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور دہشت گردی کے اصل اسباب سے توجہ ہٹانا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ان الزامات کے پیچھے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں اور یہ صرف سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 60 روزہ ڈیڈ لائن کا تنازع، ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو چکی ہے، ٹرمپ انتظامیہ

ایرانی سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خود دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، جہاں بے گناہ شہریوں، اعلیٰ حکام اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران ہمیشہ سے عالمی سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

سفارت خانے نے واضح کیا کہ انہوں نے پہلے ہی برطانوی حکام کو بعض مشکوک سرگرمیوں اور برطانوی سرزمین پر ایران کو بدنام کرنے کے لیے کیے جانے والے ‘فالس فلیگ’ آپریشنز کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔