اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اظہار تشویش، پاکستان سے مدد لینے کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آبنائے ہرمز میں جاری پابندیوں کو عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بحری راستے کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک اہم بیان میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں لگائی جانے والی پابندیاں عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بحری راستہ عالمی تجارت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی بندش سے پوری دنیا کی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کے بعد اب ملاکا کا محاذ، چین کے گرد امریکی گھیرا تنگ ہونے لگا
انتونیو گوتریس نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
سیکریٹری جنرل نے مزید اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جلد ہی مشرق وسطیٰ کا ہنگامی دورہ کریں گے تاکہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمائندے پاکستان کے ثالثی کرنے والے حکام سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔
یو این کا ماننا ہے کہ پاکستان اس خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس کی مشاورت سے بحری راستوں کی بحالی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











