بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

چین کی پٹاخہ فیکٹری میں قیامت خیز دھماکہ، 21 افراد لقمہ اجل بن گئے

05 مئی, 2026 09:04

چین کے صوبے ہونان میں پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کے شہر لیویانگ میں واقع ہواشینگ پٹاخہ فیکٹری میں پیر کی شام ایک ہولناک دھماکہ ہوا، جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس واقعے میں اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 61 افراد زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کے گرد تین کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے پانچ سو سے زائد اہلکاروں اور جدید روبوٹس کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، بیجنگ کا تائیوان معاملے پر سخت مؤقف

دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایلومینیم کے فریم تک ٹیڑھے ہو گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پولیس نے فیکٹری کے ذمہ دار شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید حادثات سے بچنے کے لیے علاقے کو پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے نم کیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔