امریکہ دوبارہ کسی دلدل میں پھنسنے سے گریز کرے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے "پروجیکٹ فریڈم” کو ناکام قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن دوبارہ کسی دلدل میں پھنسنے سے گریز کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے شروع کیے گئے "پروجیکٹ فریڈم” کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اماراتی تیل تنصیبات پر حملے میں امریکی فوج ملوث ہے، ایران
انہوں نے اسے ایک "جمود کا منصوبہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران کی اصل وجوہات حل کرنے میں ناکام رہے گا۔ تہران کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، لہذا امریکہ کو اشتعال انگیزی سے بچنا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












