بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

کوئی ہمیں سرنڈر کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر

06 مئی, 2026 09:21

ایرانی صدر نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات میں رعایتیں دینے یا مہلک طاقت کا سامنا کرنے کے مطالبات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک اہم بیان میں امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ تہران کو مجبور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی قانون ساز کا صدر ٹرمپ پر ایران جنگ سے متعلق غلط بیانی کا الزام

انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے مغلوب نہیں کیا جا سکتا۔

صدر نے بتایا کہ انہوں نے عراق کے وزیراعظم کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ سے اپنے تمام فوجی خطرات کا خاتمہ کرنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔