ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر ایران کے ساتھ کشیدگی کے جلد خاتمے کا دعویٰ

امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ان کا اولین مقصد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے انتہائی پرامید بیان جاری کیا ہے۔
اپنے پارٹی حامیوں کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور کشیدگی بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران جنگ ختم کرنے کے قریب، پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ تیز
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے اس تمام تر سخت فوجی اور معاشی دباؤ کا واحد اور سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں، وہ درست ہے اور یہ صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ ہم ایک حتمی حل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











