پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

تہران کا جواب ناقابل قبول ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کی امن تجاویز کو مسترد کردیا

11 مئی, 2026 09:03

امریکی صدر نے ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں امن کی امیدوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کے حالیہ جواب کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے تہران کے موقف کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔ اگرچہ انہوں نے ان مخصوص نکات کی وضاحت نہیں کی جن پر واشنگٹن کو اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی محاصرہ ختم اور منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ، امریکی تجویز پر ایرانی جواب

صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے بھی فون پر طویل مشاورت کی۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اس کال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور نیتن یاہو کے تعلقات بہت بہترین ہیں اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جواب کی سختی سے تردید ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ تہران کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی واپسی کی شرائط کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔