پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

امریکی تجاویز ایرانی سر جھکانے کی ناکام کوشش ہے، سرکاری ٹی وی

11 مئی, 2026 09:20

جنگ بندی کی تجویز کو تہران کے امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم کرانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کا مجوزہ منصوبہ امن کے بجائے ایرانی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے تہران کو جھکانے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ کا پیش کردہ منصوبہ درحقیقت ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی لالچ اور ہوس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھا، جسے ایرانی قیادت نے قومی مفادات کے منافی قرار دے کر ٹھکرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران کا جواب ناقابل قبول ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کی امن تجاویز کو مسترد کردیا

ایرانی مؤقف میں واضح کیا گیا ہے کہ تہران کا جواب محض ایک انکار نہیں بلکہ ایرانی قوم کے بنیادی اور قانونی حقوق کا بھرپور دفاع ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مستقبل کے معاہدے کے لیے یہ ضروری ہے کہ امریکہ ایران کو جنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تاوان ادا کرے۔ اس کے ساتھ ہی تہران نے آبنائے ہرمز پر اپنی مکمل خود مختاری اور حاکمیت کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ تہران پر عائد تمام معاشی پابندیاں ختم نہیں کرتا اور بیرون ملک منجمد کیے گئے اربوں ڈالر کے اثاثے اور فنڈز فوری طور پر بحال نہیں کیے جاتے، تب تک مذاکرات کا عمل نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔

تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جو ملک کی خود مختاری پر سمجھوتہ کرنے کی قیمت پر ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔