جمعہ، 15-مئی،2026
جمعہ 1447/11/28هـ (15-05-2026م)

صہیونی تنظیم کا نائن الیون حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ

15 مئی, 2026 09:06

صہیونی تنظیم برائے امریکہ کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے نئے شواہد موجود ہیں، جو نائن الیون حملوں کو تہران سے جوڑتے ہیں۔

امریکی صہیونی تنظیم (زیڈ او اے) کے صدر نے ایک انتہائی متنازع اور سنگین دعویٰ کیا ہے کہ 2001 میں امریکہ پر ہونے والے نائن الیون دہشت گرد حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب ایسے نئے شواہد سامنے آئے ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ تہران ان حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ اس بیان کو ماہرین ایران کے خلاف ایک نئی جنگی مہم جوئی کا جواز فراہم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

صہیونی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ جنگ دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ، مغرب اور اسرائیل کے تحفظ کے لیے سب سے اہم جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ سے چین کو سفارتی اور معاشی طور پر فائدہ پہنچ رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی نہ کی گئی تو امریکہ کا کوئی بھی بڑا شہر ایٹمی حملے کا نشانہ بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کا مقصد صرف اسرائیل نہیں بلکہ براہ راست امریکہ کو نشانہ بنانا ہے۔

تنظیم کے ناقدین کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے اتنے سالوں بعد اس طرح کے الزامات لگانا دراصل تاریخ کو مسخ کرنے اور امریکی عوام کو ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں جھونکنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اسرائیل کے مفادات کے لیے امریکی فوجیوں کی جانیں قربان کی جا سکیں اور ایران پر حملے کے لیے ایک نیا بہانہ تراشا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔