اتوار، 17-مئی،2026
اتوار 1447/11/30هـ (17-05-2026م)

آبنائے ہرمز کا واحد حل امریکہ ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی ہے، روس کی چینی مؤقف کی حمایت

17 مئی, 2026 12:05

روس نے آبنائے ہرمز پر چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ محفوظ طریقے سے کھولنے کا واحد راستہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مستقل اور جامع جنگ بندی میں ہی پنہاں ہے۔

ویانا میں عالمی تنظیموں کے لیے روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ روس آبنائے ہرمز کو بحال کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کے چینی نقطہ نظر کی مکمل تائید کرتا ہے۔

انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے اس حالیہ بیان کا حوالہ دیا، جس میں چین نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے تمام سنگین مسائل کا پائیدار حل صرف اور صرف واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک مستقل، جامع اور فوری جنگ بندی کے معاہدے کے حصول میں ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا جدید ترین زیرِ آب ڈرون نرپا تیار، بندرگاہوں اور پائپ لائنوں کی نگرانی ممکن

بحرین اور امریکہ نے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف ایک سخت قرارداد لانے کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس امریکی و بحرینی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کرنے اور سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات سے سختی سے روکے۔

روس اور چین کی اس یکساں پوزیشن کے بعد اقوام متحدہ میں اس قرارداد کی منظوری انتہائی مشکل دکھائی دیتی ہے کیونکہ دونوں ممالک ویٹو پاور کے حامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔