ایران ہتھیار ڈال دے گا، مغربی دنیا کی یہ سوچ بڑی غلط فہمی ہے، محسن رضائی

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کو جھکانے یا ہتھیار ڈلوانے کی تمام غیر ملکی کوششیں اور مفروضے ہمیشہ کی طرح لاحاصل اور ناکام ثابت ہوں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دی گئی فوجی ڈیڈ لائن کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور ملک کی غیور قیادت کو کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کے سامنے جھکانے کی تمام تر کوششیں ماضی کی طرح اب بھی مکمل طور پر لاحاصل اور ناممکن ثابت ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثر کے خاتمے کا آغاز
محسن رضائی نے امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مغربی دنیا کی یہ سوچ کہ دباؤ یا دھمکیوں کے بعد ایران ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، محض ایک احمقانہ غلط فہمی اور زمینی حقائق سے لاعلمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، جدید عسکری صلاحیتوں سے لیس اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے واشنگٹن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں تہران کی جانب سے ایسا سخت، عبرتناک اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جس کا دشمن نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












