ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ایٹمی پروگرام پر امریکا سے کوئی وعدہ نہیں کیا، ایرانی سیکیورٹی کونسل

01 جون, 2026 08:41

ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام یا یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے امریکا سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔

ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے واشنگٹن کو اس سلسلے میں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ افزودہ شدہ یورینیم یا اس کی افزودگی کی سطح سے متعلق کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔

ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط انتہائی واضح انداز میں امریکا کے سامنے رکھ دی ہیں اور ان طے شدہ شرائط سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ امریکی سفارتکاری ان شرائط کے بعد کسی منطقی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔