منگل، 30-جون،2026
منگل 1448/01/15هـ (30-06-2026م)

ایران کے جوہری ذخائر اور تیل کی پابندیوں پر امریکی انتظامیہ کو دباؤ کا سامنا، کانگریس کے سخت سوالات

30 جون, 2026 09:39

کانگریس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت، جوہری ذخائر اور تیل کی پابندیاں ختم کرنے کے معاملے پر سخت سوالات کے گھیرے میں لے لیا۔

امریکی جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کو ایران کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کی یادداشت پر بریفنگ دی گئی ہے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان کے ارکان کے لیے ایک اہم فون بریفنگ کا انعقاد کیا۔

اس بریفنگ کے دوران دو گمنام ذرائع نے انکشاف کیا کہ امریکی ارکانِ اسمبلی نے روبیو اور وٹکوف پر تہران کے جوہری ذخائر اور ایرانی تیل کی برآمدات پر سے پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے سخت دباؤ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : دوہا میں صرف اثاثوں پر بات ہو گی، ایران کی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید

امریکی حکام نے قانون سازوں کو بتایا کہ ان کا حتمی مقصد ایک ایسا معاہدہ طے کرنا ہے، جو ایران کو اعلیٰ افزودہ یورینیم رکھنے سے مستقل طور پر روک دے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مفاہمت کی یادداشت دراصل ان مذاکرات کا آغاز ہے، جبکہ وٹکوف نے مزید بتایا کہ جوہری مذاکرات میں شامل تکنیکی ٹیمیں ان بات چیت کے لیے قطر روانہ ہوں گی۔

روبیو اور وٹکوف نے آبنائے ہرمز کے سست رفتار کھلنے پر ارکان کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور یقین دلایا کہ ایران کو اس یادداشت کے تحت کوئی رقم نہیں ملی، خاص طور پر امریکی ذرائع سے کوئی فنڈ منتقل نہیں ہوا۔

بریفنگ کے دوران ایک ڈیموکریٹک رکن اسمبلی نے تیل کی پابندیاں ختم کرنے پر روبیو اور وٹکوف کے ساتھ سخت بحث کی، جس پر حکام نے گفتگو کو ادھورا چھوڑ کر فون کال ہی ختم کر دی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔