آسٹریلیا نے سیکیورٹی خطرات کے باعث شہریوں کو افغانستان کے سفر سے روک دیا

آسٹریلیا نے سیکیورٹی کے سنگین خطرات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر کرنے سے سختی سے روک دیا ہے۔
آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور ٹریڈ کی ویب سائٹ ‘اسمارٹ ٹریولر’ پر جاری کی گئی ایک ہنگامی ایڈوائزری میں آسٹریلوی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کا سفر بلکل نہ کریں۔
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی بدترین ہے اور ملک دن بدن عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ افغانستان کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں ہے، یہاں تک کہ دارالحکومت کابل بھی شدید خطرات سے خالی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کا پاکستان کو اکسانا انہیں مہنگا پڑے گا، بلوچستان میں 4 ڈرونز تباہ کرنے کے بعد پاک فوج کا سخت پیغام
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی شہری زخمی اور ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بعض کو غیر قانونی طور پر حراست میں بھی رکھا گیا ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحتی، ثقافتی سرگرمیوں یا اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے بھی وہاں جانے کا خطرہ نہ لیں۔
واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا کے متعدد ممالک نے بھی اپنے شہریوں پر افغانستان کے سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












