صیہونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کے لیے ترکیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے، ترک صدر

ترک صدر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی نسل کشی سے توجہ ہٹانے کے لیے ترکیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے صیہونی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ترکیہ کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں ہے، شامی صدر کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
ترک صدر نے واضح کیا کہ ہمیں صیہونی حکومت کے جھوٹے الزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے فخر سے کہا کہ ہماری تاریخ مظلوموں کو پناہ دینے سے بھری پڑی ہے۔ ماضی میں نازی ظلم سے بھاگنے والے لوگ ہوں یا کوئی اور مظلوم، ہم نے ہمیشہ انہیں اپنے ہاں پناہ دی۔
رجب طیب اردوان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسرائیلی حکمرانوں کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، جبکہ ترکیہ کی تاریخ نسل کشی، قتل عام، جبر اور نوآبادیاتی نظام جیسے سیاہ دھبوں سے پاک ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












