ایران کے آئندہ اقدامات پر اب بھی غیر یقینی صورتحال قائم ہے، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں تاہم اس کے آئندہ اقدامات پر غیر یقینی صورتحال قائم ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات شیڈول کے مطابق جاری ہیں، جو پہلے ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے تہران کی جانب سے امن مذاکرات کی عوامی سطح پر تردید کو ایک مخصوص ایرانی سفارتی حکمت عملی قرار دیا۔
امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے آئندہ اقدامات پر اب بھی غیر یقینی صورتحال موجود ہے اور کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ایران حتمی طور پر کیا فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری ذخائر اور تیل کی پابندیوں پر امریکی انتظامیہ کو دباؤ کا سامنا، کانگریس کے سخت سوالات
جے ڈی وینس کے مطابق امریکہ کے پاس اب دو ہی آپشنز ہیں، یا تو طویل المدتی معاہدہ کیا جائے یا پھر موجودہ کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مفاہمتی یادداشت کے ذریعے تیل کی بین الاقوامی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نائب صدر نے اصرار کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور فوج کمزور ہو چکی ہے اور صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر کوئی بھی ایرانی حملہ ہوا تو امریکہ کا فوجی ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










