بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

قطر کا امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت اور ثالثی جاری رکھنے کا اعلان

01 جولائی, 2026 09:45

قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خطے کی سیکیورٹی کے لیے اپنی ثالثی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والے مذاکرات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کوشنر سے ملاقات کے دوران انہوں نے زور دیا کہ قطر ان تمام سفارتی کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا، جن کا مقصد ایک جامع اور پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے آئندہ اقدامات پر اب بھی غیر یقینی صورتحال قائم ہے، جے ڈی وینس

اس ملاقات میں مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے مابین ہونے والی بات چیت کی تازہ ترین صورتحال اور مذاکرات کے ذریعے علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

قطر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی مذاکرات پاکستان اور قطر کی ثالثی میں جاری ہیں، تاہم فی الحال اعلیٰ سطح کی کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ اس ملاقات میں لبنان میں جنگ بندی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور اس کے استحکام پر زور دیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔