بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

صدر ٹرمپ کا کانگریس سے پیدائشی شہریت فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ

01 جولائی, 2026 09:00

امریکی صدر نے سپریم کورٹ کی جانب سے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے فیصلے کو انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کانگریس سے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیدائشی شہریت کے کیس کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ملک میں برتھ رائٹ سٹیزن شپ یعنی پیدائشی شہریت کو برقرار رکھا ہے، جو کہ انتہائی نقصان دہ اقدام ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ہم کانگریس میں ایک سادہ قانون سازی کے ذریعے اس بڑے نقصان کا ازالہ آسانی سے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر کشیدگی بڑھی تو امریکہ ایران کا وجود ہی ختم کردے گا، ٹرمپ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس قانون کو بدلنے کے لیے کسی بھی طویل، پیچیدہ اور مشکل آئینی ترمیم کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ اس غیر منصفانہ برتھ رائٹ سٹیزن شپ کو ختم کرنے کے لیے آج سے ہی اپنے کام کا آغاز کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ اس قانون سازی اور اقدام کے لیے کانگریس کو میری غیر مشروط اور مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔