جمعرات، 2-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/17هـ (02-07-2026م)

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک میں تیزی

02 جولائی, 2026 11:21

بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں اور معاشی پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کی کاکروچ جنتا پارٹی تحریک نے مودی حکومت کو شدید دباؤ میں لا دیا ہے، جسے عوامی اور سماجی حلقوں کی بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

بھارت میں مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور امتحانی نظام میں مبینہ مافیا کے خلاف نوجوانوں اور طلباء کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق، شدید گرمی کے باوجود نوجوانوں کی جانب سے کی جانے والی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں عوامی ہجوم مسلسل بڑھ رہا ہے، جسے مبصرین مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

اس تحریک کو اس وقت مزید تقویت ملی، جب مشہور سماجی کارکن سونم وانگچوک نے بھی مودی حکومت کے خلاف اٹھنے والی اس نوجوانوں کی تحریک کی مکمل سرپرستی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی اقدامات پر بھارتی بیان کو مسترد کر دیا

معروف بھارتی صحافی نیشا کشیپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں چلنے والا امتحانی مافیا غریب بچوں کے مستقبل کو سرعام نیلام کر رہا ہے، جس نے نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیلائی ہے۔

دوسری طرف، معروف سماجی کارکن پرکاش بھوشن نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی جیسی نوجوانوں کی تحریکوں نے ہمیشہ ظالم حکمرانوں کے تخت الٹے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اقلیتوں پر مظالم اور نوجوانوں کے روزگار جیسے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے ملک میں مودی حکومت کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔