تباہ شدہ جوہری مراکز تک کسی کو رسائی کی اجازت نہیں دیں گے، باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ تہران اپنے ان جوہری مراکز تک بیرونی رسائی کی اجازت نہیں دے گا، جنہیں گزشتہ سال جنگ کے دوران نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک انٹرویو میں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے متاثرہ جوہری مراکز تک کسی بھی قسم کی بیرونی رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے دوحہ مذاکرات میں براہِ راست ملاقات کی پیشکش کی، جسے ایران نے مسترد کردی
انہوں نے اصرار کیا کہ دشمن طاقت کی زبان کے سوا کچھ نہیں سمجھتا، اس لیے ایران بیرونی دباؤ کا مقابلہ مضبوطی سے کرتا رہے گا اور دنیا بھر میں اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔
قالیباف کا اشارہ ان جوہری تنصیبات کی طرف تھا، جنہیں گزشتہ سال 12 روزہ جنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا گیا تھا۔
اپنے آنے والے غیر ملکی دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ چین کا مقصد تہران اور بیجنگ کے تعلقات کو ایک اعلیٰ اسٹریٹجک شراکت داری تک لے جانا ہے، کیونکہ ایران اپنے اہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ روابط بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











