اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

ریفارم یوکے پارٹی کی مقبولیت سے برطانیہ کے ٹوٹنے کا خطرہ

05 جولائی, 2026 12:10

برطانیہ میں ریفارم یوکے پارٹی کے سربراہ نائجل فراج کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث ملک کے ٹوٹنے اور آئرلینڈ کے اتحاد کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ریفارم یوکے کے رہنما نائجل فراج کی مقبولیت نے برطانیہ اور آئرلینڈ کے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریفارم پارٹی اگلے عام انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرتی ہے تو انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان آئینی توازن بگڑ سکتا ہے اور برطانیہ کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ویلز کے سابق فرسٹ منسٹر مارک ڈریک فورڈ نے ایک کانفرنس میں کہا کہ نائجل فراج کی کامیابی کی صورت میں برطانوی سیاست کا رخ بدل جائے گا اور لوگوں کے پاس آئینی مستقبل پر سوچنے کا وقت نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کی ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی مشروط پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ 4 ممالک کی ایک رضاکارانہ تنظیم ہے اور اس میں رہنے یا الگ ہونے کا فیصلہ عوام کا حق ہے۔

دوسری جانب شمالی آئرلینڈ کے قوم پرست رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نائجل فراج کی حکومت شمالی آئرلینڈ کو دی جانے والی سالانہ 6 ارب سے 20 ارب پاؤنڈ کی امداد کو سیاسی فٹ بال بنا سکتی ہے، جس سے وہاں کے معاشی مسائل بڑھیں گے۔

آئرلینڈ کی وزیر انصاف جم اوکلاہان نے کہا کہ ڈبلن کو لندن کے سیاسی حالات کا انتظار کیے بغیر اپنے آئینی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔

سن فین پارٹی نے بھی برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی افراتفری سے پہلے آئرلینڈ کے اتحاد کے لیے ریفرنڈم کے قواعد واضح کرے۔

ریفارم یوکے کے سربراہ نائجل فراج یورپی انسانی حقوق کے کنونشن سے علیحدگی اور گڈ فرائیڈے معاہدے پر نظرثانی کی بات کر رہے ہیں، جس کے باعث آئرلینڈ کے اتحاد کی تحریک میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔