دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران بدستور مضبوطی کے ساتھ قائم ہے، ایرانی اسپیکر

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ شہید رہبر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایران بدستور مضبوطی کے ساتھ قائم ہے اور کبھی شکست نہیں کھائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایران تمام تر چیلنجز کے باوجود بدستور مضبوطی اور استقامت کے ساتھ قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو ایک منٹ میں تباہ کرسکتے ہیں، وہاں رجیم چینج نہیں ڈیل ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے واضح کیا کہ ایران دشمن کے سامنے نہ کبھی شکست کھائے گا اور نہ ہی ملک کے اندر کسی قسم کے ڈیڈلاک کا شکار ہوگا۔
اسپیکر قالیباف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہید رہبر کے قاتلوں کو اپنے کیے گئے بھیانک اعمال کا جواب دینا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










