منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

ایران کو ایک منٹ میں تباہ کرسکتے ہیں، وہاں رجیم چینج نہیں ڈیل ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

07 جولائی, 2026 08:41

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کو عسکری لحاظ سے شکست دی، تاہم وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ صرف ایک صحیح معاہدہ چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں ٹرمپ اکاؤنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کو عسکری لحاظ سے شکست دی ہے اور دنیا کو ایک بار پھر امریکا کی فوجی طاقت کا اندازہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مسلح افواج دنیا کی طاقت ور ترین افواج میں شمار ہوتی ہیں اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا اور اسرائیل مزاحمتی بلاک کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے، ایرانی اسپیکر

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں سن رہا ہوں کہ ایرانی بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بلکل بھی اچھا نہیں کر رہے، ایران اس وقت شدت سے امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہیں ایک صحیح معاہدہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ امریکی فوج صرف ایک گھنٹے میں ایران کے پل تباہ کر سکتی ہے اور وہاں کے پاور پلانٹس کو مختصر عرصے میں ناکارہ بنا سکتی ہے، لیکن اس کے باوجود ہم ایران میں حکومت کی تبدیلی یعنی رجیم چینج نہیں چاہتے بلکہ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے۔

صدر ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، تاہم اب ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔