اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کو کم کریں اور تعطل کا شکار مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار
انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ موجودہ نازک حالات میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی مزید اقدام سے گریز کریں، جس سے خطے میں تباہ کن کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہو۔
سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ عالمی امن کو بچانے کے لیے کشیدگی کم کرنے کے فوری اور عملی اقدامات اٹھانا دونوں ممالک کی اولین ذمہ داری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










