امریکہ کا اردن میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے پاسدارانِ انقلاب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ایران پر مسلسل 8 ویں رات کیے جانے والے فضائی حملوں کا سلسلہ مکمل کرلیا ہے، امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والے پاسدارانِ انقلاب کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سیکیورٹی فورسز کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کمانڈر ان چیف یعنی صدر مملکت کی براہِ راست ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل 8 ویں رات بھی فضائی حملوں کا مشن مکمل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی اور ایک نئی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خطرہ
امریکی فوج کے مطابق اس تازہ ترین کارروائی کے دوران امریکی جنگی طیاروں اور بحری اثاثوں نے ایران کے ساحلی فوجی نگرانی کے نظام، فضائی دفاعی تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرون ذخیرہ کرنے والے خفیہ ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
سینٹکام نے اپنے بیان میں مزید واضح کیا ہے کہ امریکی عسکری اثاثوں نے ان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فورسز کو بھی خاص طور پر نشانہ بنایا ہے، جنہوں نے 17 جولائی کو اردن میں موجود امریکی فوجیوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










