امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک مودی سرکار کیلئے بڑا چیلنج بن گئی

بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک نے مودی حکومت کو جابرانہ ہتھکنڈوں پر مجبور کر دیا۔
بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک اب ملک بھر میں زور پکڑتی جا رہی ہے۔
نااہل اور خوفزدہ مودی حکومت اس بڑھتی ہوئی نوجوانوں کی تحریک کو کچلنے کے لیے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئی ہے اور شہریوں سے احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔
عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق، انسانی حقوق کے نامور کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے دوران جبری طور پر اسپتال منتقلی کے بعد مودی حکومت کے خلاف احتجاج میں شدید تیزی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ بھارت کو اسٹریٹجک شراکت دار نہیں بلکہ معاشی حریف دیکھ رہا ہے، بھارتی جریدہ
اس جبری اقدام کے خلاف جب کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے یکجہتی کے لیے خود بھوک ہڑتال شروع کی، تو ان پر بھی سرعام سیاہی پھینک دی گئی۔
سونم وانگچک کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت انہیں سونم وانگچک کی میڈیکل رپورٹ فراہم نہیں کر رہی، اور انہیں اپنے شوہر کے علاج کے معاملے پر مودی حکومت اور سرکاری اسپتال کی انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سونم وانگچک کی زبردستی اسپتال منتقلی کے واقعے نے بھارتی اپوزیشن کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں مودی حکومت پر برس پڑی ہیں۔
برطانوی تجزیہ نگار ہنا ایلس پیٹرسن کے مطابق، کاکروچ جنتا پارٹی کا آغاز تو محض ایک آن لائن مذاق کے طور پر ہوا تھا مگر اب یہ تحریک بھارت کی دائیں بازو کی متعصب حکومت کے لیے ایک بہت بڑا سیاسی چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










