جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

امریکہ بھارت کو اسٹریٹجک شراکت دار نہیں بلکہ معاشی حریف دیکھ رہا ہے، بھارتی جریدہ

20 جولائی, 2026 11:36

بھارتی جریدے اوپن میگزین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی نئی دہلی سے متعلق پالیسی بدل چکی ہے اور امریکہ اب بھارت کو اسٹریٹجک شراکت دار کے بجائے ایک معاشی حریف کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

بھارتی جریدے اوپن میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی بھارت سے متعلق حکمت عملی میں بڑی تبدیلی آ چکی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارت میں واپسی کے بعد نئی دہلی کو تعلقات میں بہتری کی جو توقعات تھیں، وہ پوری نہیں ہو سکیں بلکہ کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اب بھارت کو صرف ایک اسٹریٹجک شراکت دار نہیں سمجھتا بلکہ اسے ایک ممکنہ معاشی حریف کے طور پر بھی دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف امریکا میں کارروائی، گرفتاریوں سے عالمی سطح پر تشویش 

اس کے برعکس امریکی پالیسی میں پاکستان کی اہمیت ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، اور اسلام آباد نے تہران کے ساتھ امریکی رابطوں کو بحال کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے امریکی خفیہ اداروں اور مقتدر حلقوں یعنی ڈیپ اسٹیٹ پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے جھوٹے بیانیے استعمال کر رہے ہیں۔

تعلقات میں خرابی کی ایک بڑی وجہ 2024 میں امریکہ کی جانب سے ایک سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر کے خلاف سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا مقدمہ قائم کرنا بھی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے بھارتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی پر فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے، جسے نئی دہلی میں مودی حکومت کے خلاف واشنگٹن کا ایک بالواسطہ اور سوچا سمجھا اقدام سمجھا گیا۔

بین الاقوامی امور کے ماہر کانتی باجپائی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان جو خصوصی تعلقات تھے وہ اب ختم ہو چکے ہیں اور یہ رشتہ اب صرف اپنے اپنے مفادات پر مبنی ایک سرد معاملہ بن کر رہ گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔