کویت کا ایران کے خلاف سخت سفارتی مؤقف اپنانے کا فیصلہ

کویت اور قطر نے ایران کی جانب سے خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور حملوں پر سخت سفارتی ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
کویتی وزارت خارجہ نے ایران کے حالیہ اقدامات کے خلاف سخت سفارتی مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ایرانی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کویت کی سلامتی اور امن و امان کے لیے براہ راست خطرہ ہیں اور ملک اپنی خودمختاری اور سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اور قانونی اقدامات اٹھانے کا پورا حق رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کے مسلسل دسویں رات ایران پر حملے، ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
دوسری جانب قطر نے بھی کویت اور بحرین پر ہونے والے ایرانی حملوں پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حملے برادر خلیجی ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
قطر کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی جارحیت کے تسلسل سے خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ قطری حکومت نے تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات سے مکمل گریز کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











