جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

ایران کی جوابی کارروائی، کویت میں بجلی کا نظام متاثر، اردن اور بحرین میں بھی حملوں کی اطلاعات

22 جولائی, 2026 09:57

پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں قائم امریکی عسکری بیس پر میزائل داغ دیئے، جس سے پاور گرڈ متاثر ہوگیا، ایران نے جنگی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نیا اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم اپنے فضائی دفاع میں شامل کر لیا۔

ایرانی فوج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل اکبر میری نیا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنگی نظام میں نیا اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ پہلے سے متاثرہ سسٹمز کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دفاعی آلات کی شمولیت سے ایران کی فضائی حدیں پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہو چکی ہیں اور اب دشمن کے طیاروں سے مزید سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

اسی اثنا میں پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) اور ایرانی افواج کے تعلقات عامہ کے دفتر نے بتایا کہ ان کی زمینی افواج نے ’آپریشن صائقہ‘ کے 18ویں مرحلے کے تحت کویت میں قائم امریکی فوج کے عارفجان بیس کو سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر 11ویں رات بھی شدید حملے، تہران سمیت ایران کے 5 صوبوں کے 8 شہروں میں دھماکے

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں تجاوز کرنے والوں کو سزا دینے کا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

ان جوابی ایرانی حملوں کے نتیجے میں کویت کا پاور انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے اور سخت گرمی کے موسم میں بجلی کا بریک ڈاؤن روکنے کے لیے کویتی حکام نے شہریوں کو بجلی کا محدود استعمال کرنے یعنی راشننگ کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کویت، بحرین اور اردن کی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی طرف سے آنے والے متعدد ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔