جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

مودی حکومت کا کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے خلاف پروپیگنڈا، عالمی میڈیا نے پول کھول دی

24 جولائی, 2026 11:32

بھارت میں امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج شدید ہو گیا، جبکہ عالمی میڈیا نے اس صورت حال کو مودی حکومت کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

انڈیا میں امتحانی نظام میں مسلسل بے ضابطگیوں اور دھاندلیوں کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے اور کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں جاری یہ تحریک مودی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

بھارت کے گودی میڈیا کی جانب سے اس تحریک کے خلاف منظم تبلیغ کی جا رہی ہے اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم عالمی میڈیا کے اداروں نے اصل صورت حال دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈیا میں کاکروچ تحریک کو ملک بھر سے کھانا اور سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری

عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں مظاہرہ کرنے والے نوجوان طلبہ کو دبانے کے لیے انتہائی تشدد اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا ہے۔ اس کارروائی میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود مظاہرین اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ الجزیرہ، سی این این اور ایسوسی ایٹ پریس کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مودی کے 12 سالہ دور اقتدار میں یہ حکومت مخالف جذبات کی سب سے مضبوط اور نمایاں لہر ہے، جس نے حکمران جماعت کی بوکھلاہٹ کو آشکار کر دیا ہے۔

بھارت میں امتحانی نظام کی خرابیوں پر قابو پانے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے حکمران طبقہ اس کرپٹ سسٹم کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔

اس صورت حال نے نوجوانوں اور طالب علموں کے غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ 2029 کے آنے والے عام انتخابات سے قبل اس تحریک کو عوامی سطح پر ایک بڑا اور مضبوط چیلنج دیکھا جا رہا ہے اور یہ مسلسل ملک بھر میں پھیل رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔