ایرانی اثاثوں سے بحری جہازوں کے نقصان کا ازالہ ہوا تو پھر کسی کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی ایرانی اثاثوں سے بحری جہازوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کے اعلان کو ایک انتہائی خطرناک روایت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے انتشار پیدا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں کو متاثرہ بحری جہازوں اور سامان کے تاوان کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : حوثی حملوں سے جہازوں کے نقصان کی بھرپائی امریکا میں موجود ایرانی رقم سے ہوگی، ٹرمپ
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی دوسری قوم کے اثاثوں کو غیر متعلقہ مطالبات کی ادائیگی کے لیے ضبط کرنا ایک انتہائی خطرناک قدم ہے، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جو لوگ ایسے فنڈز پر خوشیاں منا رہے ہیں یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر حکومتوں نے اثاثوں کی اس طرح ضبطگی کو معمول بنا لیا تو پھر کسی کے بھی اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس قدم کے نتیجے میں جو افراتفری پیدا ہوگی، وہ نہ تو خوبصورت ہوگی اور نہ ہی پرامن ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










