جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

حوثی حملوں سے جہازوں کے نقصان کی بھرپائی امریکا میں موجود ایرانی رقم سے ہوگی، ٹرمپ

24 جولائی, 2026 09:20

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ امریکا کے پاس موجود ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور خطے میں تجارتی جہازوں اور ان کے سامان کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا خرچہ امریکا کے قبضے میں موجود ایرانی رقم سے پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے فیصلے کے قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ تجارتی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا ہے، لیکن منصفانہ اور مساوی طریقہ یہی ہے کہ اس کی بھرپائی ایرانی فنڈز سے کی جائے۔

امریکا کے پاس انجماد شدہ ایرانی اثاثوں کی مجموعی رقم کی حتمی مقدار بتانا مشکل ہے کیونکہ یہ رقم دنیا کے مختلف مالیاتی نیٹ ورکس میں پھیلی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ان اثاثوں کی بحالی جون میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا ایک اہم حصہ تھی، لیکن موجودہ ملٹری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کی وجہ سے دونوں فریق اس معاہدے پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔