ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے فیصلے کے قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران پر سب سے بڑے حملے کا فیصلہ کرنے پر غور کر رہے ہیں، وہ سابقہ تمام کارروائیوں سے بڑی فوجی مہم کی سنجیدگی سے تیاری کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے اور شدید ترین فوجی حملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے قریب ہیں۔
ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اگر ایران کے خلاف نئی کارروائی شروع کی گئی تو یہ آپریشن ایجیک فیوری سے بھی زیادہ بڑی اور وسیع ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے کسی بھی بڑے فیصلے کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے، تاہم ابھی تک افواج کو نئے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت ہے، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف بڑی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ کہیں تو اسرائیل صرف 2 منٹ میں اس جنگ میں شامل ہو سکتا ہے، لیکن اسرائیل کی شمولیت کے نتیجے میں ایرانی ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ کے مطابق ایرانی قیادت مذاکرات تو کرنا چاہتی ہے، مگر معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ ان کے بقول ایرانیوں کو ابھی تک تکلیف نہیں پہنچی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










