جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

عراقی ملیشیا نے اردن، کویت اور سعودی عرب پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

24 جولائی, 2026 09:09

عراقی ملیشیا اولیاء الدم نے اردن، کویت اور سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی، جبکہ کویتی حکام نے سرحدی گزرگاہ کو نقصان پہنچنے کیبھی تصدیق کی ہے۔

عراقی ملیشیا اولیاء الدم نے اردن، کویت اور سعودی عرب پر حملے کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملیشیا میں ایرانی پاسداران انقلاب کے مشیران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے فیصلے کے قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

انکشاف ہوا ہے کہ اس عراقی گروپ نے اپنے پاس موجود جدید ترین ڈرونز کے ذریعے اردن اور کویت کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ڈرون کارروائیوں کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے 10 افراد پر مشتمل خصوصی ٹولیاں تشکیل دی گئی تھیں۔

دوسری جانب کویتی فوج کے ترجمان کرنل اسٹاف سعود عبدالعزیز العطوان نے تصدیق کی ہے کہ العبدلی سرحدی گزرگاہ پر دشمن کے ڈرون حملے کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد کویتی اداروں کی ماہر ٹیموں نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں کی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔